تحریک پاکستان کی کامیابی سے ہم یہ خطہ حاصل کرسکے ہیں ‘ عرفان دولتانہ
جمعہ 27 مارچ 2015 16:06
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ پاکستان لاتعداد قربانیوں کے بعد حاصل ہوا،پاکستان کا حصول اس لئے ضروری ہوگیا تھا کہ مسلمانوں کو ایسا خطہ مل جائے جہاں وہ اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزاریں ۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تحریک پاکستان کی کامیابی سے ہم یہ خطہ حاصل کرسکے ہیں ۔
قرارداد مقاصد ایک مقدس دستاویز ہے جو پاکستان کے مسلمانوں کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی قرآن وسنت کے مطابق استوار کرنے کا موقع اور اقلیتوں و پسماندہ طبقات کے حقوق کو آئینی تحفظ فراہم کرتی ہے۔ درحقیقت یہ قرارداد ان رہنما اصولوں پر مشتمل ہے جن پر اس مملکت خداداد کے آئین کی بنیاد رکھی جانی تھی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یہ قرارداد تحریک پاکستان کے رہنماؤں اور سرگرم کارکنوں کی دلی امنگوں کی ترجمان ہے۔
اسے قائداعظم کے دست راست اور پاکستان کے پہلے وزیراعظم نوابزادہ لیاقت علی خان نے منظوری کیلئے دستور ساز اسمبلی کے ساتھ سامنے پیش کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یہ امر یاد رکھنا چاہیے کہ اس اسمبلی کے ارکان کی غالب اکثریت بابائے قوم کے رفقائے کار پر مشتمل تھی۔پاکستان کی تاریخ کے ہر دور میں اس قرارداد کو اہمیت حاصل رہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.