سعودی عرب میں ہمارے مقدس مقامات ہیں ، ان کے تحفظ پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوسکتا ، پاکستان مقدس مقامات کے تحفظ کیلئے اپنا پھرپور کردار ادا کرے گا ‘ وفاقی وزیر سینیٹر مشاہد اللہ خان کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 27 مارچ 2015 15:14

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء ) وفاقی وزیر سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب عام ملک نہیں ، ہمارے مقدس مقامات ہیں ، ان کے تحفظ پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوسکتا ، پاکستان مقدس مقامات کے تحفظ کیلئے اپنا پھرپور کردار ادا کرے گا ۔ وہ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

؛ انہوں نے کہا کہ مکہ اور مدینہ مقدس مقامات ہیں ، اگر ان پر کوئی سیکیورٹی خدشات ہوئے تو پاکسان اس کے تحفظ کیلئے اپنا پھرپور کردار ادا کرے گا ۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کی مدد کی ہے جو سب کے سامنے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے سربراہان کے ذاتی تعلقات سے بھی ملکوں کے درمیان اچھے تعلقات استوار ہوتے ہیں اور ملکی سربراہان کے ایک دوسرے پر احسان بھی ہوتے ہیں

متعلقہ عنوان :