وزیر اعلیٰ بلوچستان کی لورالائی دھماکے کی مذمت ‘ واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی

جمعہ 27 مارچ 2015 13:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے لورالائی کے قریب میختر کے علاقے میں لیویز چیک پوسٹ کے قریب پولیس کی گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام کو واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی ہے وزیراعلیٰ نے واقعہ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاران کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے ورثاء سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔

متعلقہ عنوان :