لورالائی ‘ میحتر کے علاقے میں شدت پسندوں نے پولیس موبائل پر حملہ کردیا ‘ ایس ایچ او سمیت 6اہلکار جاں بحق ‘ ایک زخمی

جمعہ 27 مارچ 2015 13:13

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) لورالائی میں میحتر کے علاقے میں شدت پسندوں نے پولیس موبائل پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق لورالائی کے علاقے میحتر میں ایس ایچ او زاہد شاہ پولیس اہلکاروں کے ہمراہ معمول کے گشت پر تھے کہ نامعلوم مسلح ملزمان نے پولیس موبائل پر راکٹوں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ‘ ایک اہلکار زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

لورالائی میں پولیس موبائل پر حملے کے بعد حملہ آروں نے علاقے میں موجود لیویز کی چیک پوسٹ پر بھی راکٹوں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں چیک پوسٹ مکمل طور پر تباہ ہوگئی وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بتایا کہ پولیس پر حملہ ریاست پر حملہ تصور کیا جائیگا اور اس میں ملوث ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا ‘ وزیراعلیٰ بلوچستان نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :