پاکستان کو مشرق وسطی کی جنگ میں حصہ نہیں لینا چاہئیے، ملک پہلے ہی اندرونی جنگ میں مبتلا ہے، قائد حزب الاختلاف خورشید شاہ۔ خورشید شاہ کے خدشات بجا لیکن بے بنیاد ہیں۔ وزیر دفاع خواجہ آصف

جمعہ 27 مارچ 2015 12:28

پاکستان کو مشرق وسطی کی جنگ میں حصہ نہیں لینا چاہئیے، ملک پہلے ہی اندرونی ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 مارچ 2015 ء) : قومی اسمبلی میں تفصیلی خطاب کے دوران قائد حزب الاختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہئیے کہ مشرق وسطیٰ کی جنگ میں نہ الجھے،ملک پہلے ہی اندرونی جنگ میں مبتلا ہے لہٰذا پاکستان کو کسی اور جنگ کا حصہ نہیں بننا چاہئیے.

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہئیے کہ وہ مسلم ممالک میں پیدا ہونے والے انتشار کو کم کریں اور جنگ میں مدد کی بجائے امن کے قیام کے لیے کام کریں.

جس وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ کے خدشات بجا ہیں لیکن بے بنیاد ہیں ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہیں لیکن اگر سعودی سالمیت کو کوئی خدشہ ہوا تو پاکستان ساتھ دینے سے گریز نہیں کرے گا. ان کا کہنا تھا کہ کہ اگر پاکستان جنگ میں مدد کا فیصلہ کرے گا تو اس کے لیے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے گا.