کراچی،پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم کا خاکہ جاری

جمعہ 27 مارچ 2015 11:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء ) کراچی کے علاقے پاکستان چوک پر فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کرنے والے ملزم کا خاکہ جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

کراچی میں آرام باغ تھانے کی حدود میں پاکستان چوک پر دس مارچ کو موٹرسائیکل پر سوار ملزم کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شکیل جاں بحق ہوگیا تھا۔ پولیس نے عینی شاہدین کی مدد سے ملزم کا خاکہ تیار کرلیا ۔ پولیس نے خاکے کو بس اڈے، ریلوے اسٹیشن اور ائیرپورٹ پر موجود اہلکاروں کے حوالے کردیا تاکہ ملزم کہیں فرار نہ ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :