سعودیہ عرب کی سلامتی پر آنچ آئی تو بھرپور جواب دیں گے، خواجہ آصف

جمعرات 26 مارچ 2015 23:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) ‬‎ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سعودیہ عرب کے ساتھ پاکستان کے برادرانہ تعلقات قائم ہیں، 1999 میں مشکل حالات میں سعودیہ عرب نے ہی آگے بڑھ کر پاکستان کی مدد کرتے ہوئے مفت تیل فراہم کیا تھا۔

(جاری ہے)

سعودیہ عرب کو کسی بھی قسم کے خطرے میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، اگر سعودیہ عرب کی سلامتی پر کوئی آنچ آئی تو پاکستان کی جانب سے اسکا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کل سعودیہ عرب میں سعودی حکام کے ساتھ ہونے والے اجلاس کے بعد صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :