بھارت اپنے پست حوصلہ‘ مایوس اور سٹھیائے افسران سے نجات چاہتا ہے ‘اسے پاکستانی فوج کے نوجوان افسروں جیسے کمانڈروں کی ضرورت ہے‘سیاچن جیسے محاذ پر لڑنے کیلئے پاکستانی فوج کے نوجوان کمانڈروں جیسے کمانڈروں کی ضرورت ہے،بھارتی اٹارنی جنرل مْکل روہاتگی کاسپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پر عدالت میں بیان ،اگر اگلی جنگ سیاچن کی بجائے راجھستان کے صحرامیں ہوئی تو پھر کیا ہوگا؟‘بھارتی سپریم کورٹ
جمعرات 26 مارچ 2015 23:00
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مارچ۔2015ء) بھارتی فوج نے اپنے ملک کی اعلیٰ ترین عدالت میں پیش ہوکر صاف صاف کہہ دیا ہے کہ وہ اپنے پست حوصلہ، مایوس اور سٹھیائے ہوئے افسران سے نجات چاہتی ہے اور اسے پاکستانی فوج کے نوجوان افسروں جیسے کمانڈروں کی ضرورت ہے۔
(جاری ہے)
این ڈی ٹی وی کے مطابق بھارتی فوج کی نمائندگی کرتے ہوئے اٹارنی جنرل مْکل روہاتگی نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ پاکستانی اور چینی فوج میں کرنل کی اوسط عمر 37 سال ہے جبکہ بھارتی کرنل کی اوسط عمر 41 سال ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاچن جیسے محاذ پر لڑنے کیلئے پاکستانی فوج کے نوجوان کمانڈروں جیسے کمانڈروں کی ضرورت ہے۔ بھارتی فوج کے نمائندے کے دلائل کے جواب میں عدالت کا کہنا تھا کہ اگر اگلی جنگ سیاچن کی بجائے راجھستان کے صحرامیں ہوئی تو پھر کیا ہوگا؟۔ بھارتی سپریم کورٹ میں پینشن کے معاملے پر مقدمے میں بھارتی فوج کے نمائندے کا کہنا تھا کہ ان وجوہات کی بناء پر پینشن کا معاملہ التواء کا شکار ہورہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.