مشرق وسطی کی حالیہ صورتحال کے حوالے سے وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس

جمعرات 26 مارچ 2015 21:30

مشرق وسطی کی حالیہ صورتحال کے حوالے سے وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) ‬‎ مشرق وسطی کی حالیہ صورتحال کے حوالے سے وزیر اعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں آرمی چیف راحیل شریف، فضائیہ چیف، وزیر دفاع خواجہ آصف، اورمشیرخارجہ سرتاج عزیز نے شرکت کی۔ اجلاس میں مشرق وسطی کی حالیہ صورتحال پر تفصیلی غور و فکر کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودیہ عرب سمیت خلیجی ممالک کی سلامیت کو بہت اہمیت دیتا ہے۔سعودی عرب کی سلامتی کو لاحق کسی بھی خطرے پر پاکستان کی جانب سے بھرپور جواب دیا جائے گا۔ اجلاس میں وزیر دفاع کی سربراہی میں مشیر خارجہ اور اعلی فوجی حکام پر مشتمل وفد کو کل سعودیہ عرب بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :