گوجرانوالہ‘ناکام عاشق نے محبوبہ کو گولی مارکر خودکشی کرلی،مقتولہ کا کزن سے نکاح ہو چکا تھا‘ (ہفتے) کو رخصتی ہونا تھی

جمعرات 26 مارچ 2015 20:59

گوجرانوالہ‘ناکام عاشق نے محبوبہ کو گولی مارکر خودکشی کرلی،مقتولہ ..

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مارچ۔2015ء) گوجرانوالہ میں ناکام عاشق نے محبوبہ کو گولی مارکرہلاک کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔ہلاک ہونیوالی مقتولہ کی تین روز قبل شادی ہوئی تھی۔گوجرانوالہ میں تھانہ کینٹ کے علاقہ جلال بلگن کی رہائشی منیزہ کا تین روز قبل اپنے کزن فیصل سے نکاح ہوا تھا۔اور اٹھائیس مارچ کو رخصتی تھی۔

(جاری ہے)

لیکن آج صبح سویرے مقتولہ کا آشنا ندیم گھر میں داخل ہوا اور منیزہ کو گولی مارکر قتل کردیا اور اپنے سر میں بھی گولی مارکرخودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق ندیم اور مقتولہ منیزہ کا گزشتہ تین سال سے رابطہ تھا۔جس پر ندیم نے چند ماہ قبل رشتہ بھی بھیجا تھالیکن منیزہ کے گھروالوں نے انکار کردیا۔اور اسکا نکاح اسکے کزن فیصل سے کردیا جسکا ندیم کو شدید رنج تھا۔جس کے باعث ندیم نے ایسا کیا۔تاہم پولیس نے لاشیں تحویل میں لیکر واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔