تحریک انصاف کو اسمبلیوں میں واپسی کیلئے گائے کی دم چاہئے تھی جو مل گئی، وزیراعظم سے جلد ملاقات کرکے ان کو جوڈیشل کمیشن بارے تحفظات سے آگاہ کرونگا ، گوادر سی پورٹ کو جلد آپریشنل کیا جائے ، پاک چین دوستی بے مثال ہے ، تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے ، حکومت اقتصادی زون روٹ کا از سر نو جائزہ لے ،امریکہ کی جنگ مسلمانوں سے نہیں ایشیائی خطے کے وسائل پر قبضے کیلئے ہے،کشمیر کمیٹی کے چیئرمین اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی دورہٴ چین سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو
جمعرات 26 مارچ 2015 20:59
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مارچ۔2015ء) کشمیر کمیٹی کے چیئرمین اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ امریکہ کی جنگ مسلمانوں سے نہیں ایشیائی خطے کے وسائل پر قبضہ کرنے کیلئے ہے، چین پوری ایشیائی معیشت کی قیادت کر رہا ہے وہ ماسکو سے ہوتے ہوئے فن لینڈ تک پہنچنا چاہتا ہے، گوادر سی پورٹ کو جلد آپریشنل کیا جائے ، پاک چین دوستی بے مثال ہے ، تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے ، حکومت اقتصادی زون روٹ کا از سر نو جائزہ لے ۔
۔وہ چین کے دورے سے وطن واپسی کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی تاریخی اور گہری ہے، چین کی دعوت پر وہاں ایک ہفتے کے دورے پر گیا،اس نے بھرپور طریقے سے میری میزبانی کی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جنگ صرف مسلمانوں سے نہیں وہ ایشیائی خطے کے تمام وسائل پر قبضہ کرنا چاہتا ہے کیونکہ چین اس وقت پوری ایشیائی معیشت کی قیادت کر رہا ہے اور وہ پاکستان میں بھی بے پناہ سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے، پہلے اس کی توجہ صرف جنوبی دنیا تک تھی اب وہ مغرب تک رسائی حاصل کرنا چاہتا ہے اور اکیلے وہ ماسکو سے ہوتے ہوئے فن لینڈ تک پہنچنا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ جوڈیشل کمیشن کے قیام کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کو اسمبلیوں میں واپسی کے لئے گائے کی دم چاہئے تھی جو کمیشن بننے سے انہیں مل گئی ہے ، کمیشن پر میرے تحفظات ہیں ، وزیراعظم نوازشریف سے جلد ملاقات کرکے انہیں اس سے آگاہ کرونگامتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.