حکومت کا پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں ردوبدل نہ کرنے کا فیصلہ۔

جمعرات 26 مارچ 2015 19:48

حکومت کا پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں ردوبدل نہ کرنے کا فیصلہ۔

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26مارچ۔2015ء)‬‎ حکومت کی جانب سے یکم اپریل سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل نہ کرتے ہوئے موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت پٹرولیم کے ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی یا اضافہ نہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتوں کو ہی اگلے ماہ میں بھی برقرار رکھا جائے گا۔ یاد رہے کہ کچھ روز قبل حکومت کی جانب سے یکم اپریل کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیے جانے کی خبریں زیر گردش تھیں۔