اسلام آباد: وزیر اعظم اور ایم کیو ایم کے وفد کے مابین ملاقات کل ہوگی

جمعرات 26 مارچ 2015 19:02

اسلام آباد: وزیر اعظم اور ایم کیو ایم کے وفد کے مابین ملاقات کل ہوگی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) ‬‎ وزیر اعظم نواز شریف اور ایم کیو ایم کے وفد کے مابین ملاقات کل ہوگی۔ ایم کیو ایم کی جانب سے وزیراعظم کے گزشتہ روز دورہ کراچی کے موقع پر ملاقات کا وقت مانگا گیا تھا تاہم مصروف شیڈول کے باعث ملاقات نہ ہو پائی تھی جس کے بعد آج وزیر اعظم کی جانب سے ایم کیو ایم کے وفد کو کل ملاقات کیلئے بلا لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کے وفد میں فاروق ستار اور خالد مقبول صدیقی شامل ہوں گے۔ ملاقات میں کراچی کے موجودہ حالات کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔