ترقی یافتہ ممالک کی ترقی کا راز تعلیم ہے، والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم کے زیورسے آراستہ کریں،حنیف اللہ

جمعرات 26 مارچ 2015 17:47

مردان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء ) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردان حنیف اللہ نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک کی ترقی کا راز تعلیم ہے۔ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم کے زیورسے آراستہ کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجر گڑھی مردان میں دی علامہ اقبال سکولز سٹم کی سالانہ تقریب یوم والدین کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب سے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر اجمل خان ، سکول کے ڈائریکٹر طارق ضمیر ، ڈپٹی ڈائریکٹر شاہد حیات اور پرنسپل نصیب زادہ نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر مہمان خصوصی نے پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کیں ۔ حنیف اللہ نے کہا کہ دنیا کے جو ممالک آج دنیا پر حکمرانی کر رہی ہیں ان کی ترقی کا راز علم ہے اگر ہمیں ترقی کے اس دوڑ میں شامل ہونا ہے تو ہمیں تعلیم اپنی ترجیح بنانی ہو گی ہمارا مقصد ایک ایسی قوم تیار کرنا ہے جو ملک کو پستی کی دلدل سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر سکے ۔

(جاری ہے)

والدین کا بھی فرض بنتا ہے کہ اپنے بچوں کی اچھی پرورش کریں اور تعلیم دلوائے ۔ہمارا مذہب اور دین نے تعلیم کو زیادہ ترجیح دی ہے ۔ اساتذہ کو بھی چاہیے کہ وہ بھی بچوں کو تعلیم کیساتھ ساتھ تر بیت پر بھی توجہ دیں تاکہ آج کا بچہ کل کا ممار قوم بن کر ملک و قوم کی خدمت کر سکیں ۔سکول کے ڈپٹی ڈائریکٹر شاہد حیات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کو اپنا فرض سمجھنا ہو گا تاکہ ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہوسکے۔

کیونکہ ایک مخلص معلم ہی ملک و قوم کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کر سکتا ہے ۔ دی علامہ اقبال سکولز سٹم مردان کی انتظامیہ اور اساتذہ اپنے اسی مقصد کو سامنے رکھتے ہوئے دن رات محنت جاری رکھے ہوئے ہیں جس کی زندہ مثال ہمارا تعلیمی ادارہ ہے جو روز بروز طلباء طالبات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :