بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹ اہل اُمیدواروں کودینگے،پارٹی اور عوامکیساتھ مخلص اور باکردار لوگوں کو آگے انے کا موقع دینگے، اور انتخابات میں حیران کن نتائج دینگے

رکن صوبائی اسمبلی افتخار علی مشوانی کی حلقہ پی کے 27 کے وفد سیگفتگو

جمعرات 26 مارچ 2015 17:46

مردان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء ) رکن صوبائی اسمبلی و ڈیڈک چےئرمین مردان افتخار علی مشوانی نے کہاہے کہ بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹ اہل اُمیدواروں کودینگے۔پارٹی اور بالخصوص عوام کسیاتھ مخلص اور باکردار لوگوں کو آگے انے کا موقع دینگے۔ بلدیاتی انتخابات میں حیران کن نتائج دینگے۔ خیبرپختونخواہ میں تحریک انصاف کلین سویپ کریگا۔

تحریک انصاف موروثی سیاست کا ہمیشہ خاتمہ کریگی۔جوڈیشنل کمیشن کے قیام تحریک انصاف کی بڑی کامیابی ، جوڈیشنل کمیشن دھاندلی کرنے والوں کو بے نقاب کردیگا۔عوامی مینڈیٹ چوری کرنے والوں کو انجام منطقی تک پہنچائینگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اینجنےئر عادل نواز خان کے قیادت میں حلقہ پی کے 27 کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انصاف انصاف سپورٹس اینڈ کلچر ونگ پشاور ریجن کے جوائنٹ سیکرٹری ندیم شاہ ایڈوکیٹ، انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن اور انصاف یوتھ ونگ کے عہدیداران بھی موجود تھے۔افتخار علی مشوانی ایم پی نے کہا کہ تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹ اہل اُمیدواروں کو دے گی۔ مخالف سیاسی قوتیں اب سونامی کے سامنے ٹہر نہیں سکیں گے ۔آذاد کشمیر میں بھی تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی۔کیونکہ اب صرف عمران خان ہی عوام کے اُمیدوں کو محور ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کسی کو عوامی مینڈیٹ پر شب خون نہیں مارنے دیگی۔ تحریک انصاف اقتدار کی بندر بانٹ کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کردیگا۔