میٹرو پولٹین کارپوریشن ایمپلائرز یونین کے وفد کی میٹرو کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ سے مالاقات

جمعرات 26 مارچ 2015 17:36

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء ) میٹرو پولٹین کارپوریشن ایمپلائرز یونین کے نمائندہ وفد نے بلوچستا لیبر فیڈریشن کے چیئرمین خان زمان کی قیادت میں میٹرو کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ سے مالاقات کی وفد نے میتر کوئٹہ شہر میں اپنے فرائض سر انجام دینے والے میونسپل کو درپیش مسائل سے ااگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کہ اپنی بڑی آبادی کیلئے موجودہ عملہ صفائی کی تعداد انتہائی ناکافی ہے۔

جسکی وجہ سے شہر کی خوبصورتی برقرر کھنے میں مشکلات درپیش ہیں۔

(جاری ہے)

ملازمین اور مزدوروں کے بچوں کی ادارے میں بھرتی کا مطالبہ کیا اور کہاکہ عملہ صفائی میں خالی آسامیوں پر حقیقی مزدور بھرتی کئے جائیں تاکہ مسائل کاحل مشکلا ت سے نکالا جاسکے۔ اس موقع پر میئر کوئٹہ ڈاکٹرکلیم اللہ نے یونین اور بلوچستان لیبر فیڈریشن کے وفود کو مسائل کے حل کی بھرپور یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ میٹرو پولٹین کوئٹہ کا پہیہ رواں دواں رکھنے والے مزدوروں اور ملازمین کے مسائل کا حل اولین ترجیح ۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو پولٹین ملازمین اور مزدور ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکتھے ہیں۔ شہر میں صفائی کے نظام بہترانداز میں چلا نے میں ان کا کلیدی کردار ہے۔