جمعیت علماء اسلام ین شہرنواں کلی نے باہمی مشاورت سے یونٹ کی مجلس عاملہ تشکیل دے دی

جمعرات 26 مارچ 2015 17:36

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء ) جمعیت علماء اسلام ترین شہرنواں کلی کے امیرحاجی مرزاخان کاکڑاورجنرل سیکرٹری احسان اللہ نے باہمی مشاورت سے یونٹ کی مجلس عاملہ تشکیل دے دی جس کے مطابق سرپرست نذرمحمد،امیرحاجی مرزاخان،نائب امیراول مولوی عبداللہ ،نائب امیردوئم مولوی امین اللہ،جنرل سیکرٹری احسان اللہ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولوی محمودالحسن،جوائنٹ سیکرٹری حاجی محمداسماعیل،ڈپٹی جوائنٹ سیکرٹری حاجی عبدالوہاب،سیکرٹری اطلاعات مولوی ضیاء الحق،معاون اطلاعات ظفراللہ،محمدایمل خان،سیکرٹری مالیات سمیع اللہ،معاون خازن عصمت اللہ،سالارحافظ نوراللہ اورمعاون سالاربشیراحمدہیں،درین اثناء مجلس عاملہ کااجلاس حاجی مرزاخان کی صدارت میں ہواجس میں فیصلہ کیاگیاکہ ایک جمعہ مجلس عاملہ کااجلاس منعقدکیاجائے گاجبکہ دوسرے جمعہ کودعوت عام کرنے کے لئے ہرگاوٴں میں کارنرمیٹنگ منعقدکریں گے یہی تسلسل جاری رہے گا،اجلاس میں ضلعی سماجی کمیٹی کے سربراہ حاجی نورگل خلجی،اس کے معاون عبدالواسع سحرسمیت کمیٹی کے تمام ممبران کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکیاکہ ضلعی جماعت اورسماجی کمیٹی کی انتھک محنت اورجدوجہدکی وجہ سے شناختی کارڈ،لوکل سرٹیفکٹ اورپاسپورٹ سمیت دیگرعوامی مسائل حل ہورہے ہیں جس سے جمعیت کوبہت بڑی پذیرائی مل رہی ہے انہوں نے اپنے یونٹ کی جانب سے ضلعی جماعت کوہرقسم تعاون کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہاکہ ضلعی،صوبائی اورمرکزی فیصلوں پرمن وعن عمل درآمدکیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :