پرویز مشرف عوام کے دکھ اور تکلیفوں کے محسوس کرنے والے سچے اور بہادر لیڈر ہیں ،سید شہاب الدین شاہ حسینی

جمعرات 26 مارچ 2015 17:35

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) پرویز مشرف عوام کے دکھ اور تکلیفوں کے محسوس کرنے والے سچے اور بہادر لیڈر ہیں ، مشرف دور حکومت میں تعلیم ، صحت ، زراعت ، اقتصادیات جیسے اہم شعبوں میں ملک اور عوام کو خود کفیل بنانے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے گئے عوام پرویز مشرف کو دوبارہ اقتدار میں دیکھنا چاہتی ہے ، آل پاکستان مسلم لیگ ضلع ٹنڈومحمدخان کی منعقدہ تقریب سے صوبائی صدر سید شہاب الدین شاہ حسینی ، ڈاکٹر ریاض رند ، واجد بلوچ ایڈووکیٹ ودیگر کا خطاب ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان مسلم لیگ ضلع ٹنڈومحمدخان کی جانب سے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں صوبائی صدر شہاب الدین شاہ حسینی ، ڈویژنل صدر ڈاکٹر غلام مجتبیٰ میمن ، مرکزی کاؤنسل کے میمبر ڈاکٹر ریاض رند نے خصوصی طور پر شرکت کی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آل پاکستان مسلم لیگ صوبائی سندھ کے صدر سید شہاب الدین شاہ حسینی ، ڈویژنل صدر ڈاکٹر غلام مجتبیٰ میمن ، مرکزی کاؤنسل کے رکن ڈاکٹر ریاض رند ، ضلع ٹنڈومحمدخان کے صدر واجد حسین نوتکانی یوتھ ونگ رہنماء بدرالدین ، سرکار حسین بلوچ ، عبدالغفور بہرانی ، ڈاکٹر کاشف عدنان ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آ ل پاکستان مسلم لیگ کے قائد پرویز مشرف عوام کے درد او ر تکلیفوں کو محسوس کرنے والے سچے اور بہادر لیڈر ہیں ، مشرف دور حکومت میں تعلیم ، صحت ، زراعت اور اقتصادیات جیسے اہم شعبوں میں ملک اور عوام کو خود کفیل بنانے کیلئے انقلابی قدم اٹھائے گئے جس کی وجہ سے آج عوام ایک بار پھر ان کو ملک کا سربراہ دیکھنا چاہتی ہے ملک کے کونے کونے سے لوگ ہزاروں کی تعداد میں آل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کررہے ہیں ، ملک کی عوام فرسودہ سیاسی نظام سے بیزار آچکی ہے او ر ملک کو دوبارہ مستحکم اور خوشحال دیکھنا چاہتی ہے ، آل پاکستان مسلم لیگ نے عوامی رابطہ مہم شروع کردی ہے ، ٹنڈومحمدخان میں تقریب کا انعقاد کا مقصد پرویز مشرف کا پیغام پہنچانا ہے ، عوام کو آج بھی پرویز مشرف کے دور اقتدار میں ہونے والے ترقیاتی کا م یاد ہیں ، عوام کو چاہیے کہ وہ پرویز مشرف کے ہاتھ مضبوط کرتے ہوئے ان کی پارٹی میں شمولیت اختیار کرے تاکہ پرویزمشرف ملک میں عوامی انقلاب لا سکے موجودہ حکومت عوام کو رلیف دینے میں ناکام ہوچکی ہے ، عوام مہنگائی ، بدامنی اور بیروزگاری سے پریشان ہے ، جبکہ حکمران بیرون ملک کے دور کرنے میں مصروف ہے ، انہوں نے کہاکہ آل پاکستان مسلم لیگ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں ملک بھر سے بھرپور حصہ لے گی اور وہ وقت دور نہیں جب ضلع ٹنڈومحمدخان سمیت ہر علاقہ پرویز مشرف کا قلعہ ثابت ہوگا ، اس سے قبل آل پاکستان مسلم لیگ کے کارکنان نے صوبائی رہنماؤں کا شاندار استقبال کیا ۔

متعلقہ عنوان :