اعجاز احمد چوہدری نے کنٹونمنٹ میں لوکل باڈی انتخابات کے حوالے سے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی

جمعرات 26 مارچ 2015 17:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء ) پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری نے کنٹونمنٹ میں لوکل باڈی انتخابات کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ۔

(جاری ہے)

اعجاز چوہدری کی طرف سے مہر فیاض ایڈوکیٹ نے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیا ر کیا کہ گورنمنٹ ایکٹ 2002ء سیکشن 14اور61، گورنمنٹ ایکٹ 1924سیکشن بی بی 15 غیر آئینی ہے اور کہ بنیادی انسان حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے لہٰذا عدالت ان سیکشن کو ختم کرکے حکومت کو حکم دے متعلقہ دفعات کو آئین کے مطابق ترامیم کر کے کنٹونمنٹ میں جماعت بنیادوں پر الیکشن کروایا جائے ،حلقہ بندیاں موجودہ قانون کی مطابق بذریعہ الیکشن کیمیشن کی جائے عدالت نئی حلقہ بندیوں کے مطابق کنٹونمنٹ میں جماعتی بنیادوں پر الیکشن کروانے کا آرڈر جاری کرے۔