کاپی کلچر کا جڑ سے خاتمے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی اوراساتذہ کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،کمشنر میرپور خاص

جمعرات 26 مارچ 2015 17:21

میرپورخاص( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) ڈویژنل کمشنر میرپورخاص شفیق احمد مہیسر نے کہا ہے کہ طلبہ و طالبات کے بہتر مستقبل کیلئے امتحانات میں کاپی کلچر کا جڑ سے خاتمے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی اوراساتذہ کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔اورکہا کہ امتحانات میں نقل و کاپی کرانے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں نویں ،دسویں ،گیارہویں اور بارہویں جماعتوں کے سالانہ امتحانات کے انتظامات کا جائزہ لینے کے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر میرپورخاص رشید احمد زرداری، ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ مخدوم عقیل الزماں، ایڈیشنل کمشنر ٹو ندیم الرحمان میمن، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون عثمان محسود ، ایس ایس پی میرپورخاص عثمان غنی صدیقی ، ایس ایس پی تھرپارکر عاشق بوزدار، چیئرمین تعلیمی بورڈ میرپورخاص فصیح الدین ،ڈپٹی کنٹرولر برکت علی، ڈائریکٹر اسکولز ایجوکیشن نیاز لغاری، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انسپکشن کالجزتمکین فاطمہ، اسسٹنٹ کمشنر روینیو محمد عاصم ،ڈپٹی ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز محمد علی ملک و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کمشنر نے مزید کہا کہ امتحانات کے مراحل کو صاف و شفاف بنانے کیلئے وجیلینس اور انوجیلیٹرکمیٹیاں بھی تشکیل دی جائینگی اور امتحانی سینٹروں میں پولیس اہلکاربھی مقررکئے جائینگے ۔انہوں نے کہا کہ امتحانات کے دوران امتحانی سینٹروں کی حدود میں فوٹو اسٹیٹ مشین چلانے اور غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر دفعہ 144کے تحت پابندی عائد کی جائیگی اور کاپی کلچر کی شکایات کے فوری ازالے کیلئے کمشنر آفس، بورڈ آفس، ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن آفس اورڈائریکٹر کالجز آفس میں کنٹرول روم قائم کئے جائینگے جسکے فوکل پرسن ایڈیشنل کمشنر ٹو میرپورخاص ہونگے ۔

کمشنر نے ایس ایس پیز کو ہدایت کی کہ امتحانی سینٹروں پر پولیس نفری کی ڈیوٹیاں روزانہ کی بنیاد پر تبدیل کی جائیں۔اس موقع پر چیئرمین بورڈ فصیح الدین نے امتحانات کے انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ7اپریل سے شروع ہونے امتحانات کے دوران حساس امتحانی سینٹروں میں سیکورٹی کے سخت سے سخت انتظامات کئے جائینگے اس ضمن میں ڈویژن بھرمیں نویں اوردسویں جماعتوں کیلئے 127اور گیارہویں اور بارہویں جماعتوں کیلئے 61سینٹرقائم کئے گئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :