خیبرپختونخوا حکومت ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے پوری طرح کوشاں ہے،مشتاق احمد غنی

جمعرات 26 مارچ 2015 17:19

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ اور اعلیٰ تعلیم مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت سرکاری ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے پوری طرح کوشاں ہے تاکہ وہ بہتر طریقے سے اپنی خدمات سرانجام دیں سکیں۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے ڈرائیور ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا سول سیکرٹریٹ پشاور کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

وفد نے ایسوسی ایشن کے صدرمنظور خان کی قیادت میں صوبائی وزیر سے ملاقات کی اور ڈرائیور طبقے کے ملازمین کی اپ گریڈیشن سے متعلق مطالبہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈرائیور گریڈ4 میں بھرتی ہوکر 35 سال کے بعد گریڈ 6یا7میں ریٹائر ہوجاتاہے اس لئے ان کی مشکلات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ڈرائیور کو سکیل 7 میں بھر تی کرنے، 10سالہ سروس پر سکیل 9 اور 15سالوں کی سروس پر سکیل 11دیا جائے تاکہ وہ اطمینان سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دے سکیں ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے وفد کے مسائل کو انتہائی توجہ سے سنا اور یقین دلایا کہ ان کے اس مطالبے پر ہمدر دانہ غور کرتے ہوئے اسے حل کرنے کی بھر پور کوشش کی جائے گی۔ ایسوسی ایشن کے صدر منظور خان اوروفد کے دیگر اراکین نے اس موقع پران کے مسائل کے حل کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کیا اور اپنی جانب سے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :