مسلح جدوجہد کرنے والے حوثی ملیشیا دنیا کے امن کے لئے خطرہ ہے، سکندرشاہ

جمعرات 26 مارچ 2015 17:18

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندرشاہ نے کہاہے کہ یمن کی صورتحال پر اسلامی ممالک کو او آئی سی کا اجلاس طلب کرنا چاہیئے حوثی باغیوں نے ظلم و بریت کی انتہا کردی ہے دہشت گردی پر دنیا کا مئوقف ایک نہیں ہے دہشت گرد دہشت گرد ہوتا ہے کوئی اچھا یا برا دہشت گرد نہیں مسلح جدوجہد کرنے والے حوثی ملیشیا دنیا کے امن کے لئے خطرہ ہے عرب میں ایک منظم سازش کے تحت اہلسنت کو دیوار سے لگایا جارہا ہے سنی حقوق کے حصول کے لئے اہلسنت متحد ہوجائیں اہلسنت متحد نہ ہوئے تو حرمین شریفین کی حفاظت بھی مشکل ہوجائے گی دنیا کے کسی مذہب کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں دین اسلام کا تحفظ چاہتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں قیام امن کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اسلحہ کلچر نے کراچی میں نوجوانوں کا مستقبل تاریک کر دیا نوجوان نسل کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے اسلحہ کلچر کا خاتمہ ضروری ہے سنی و شیعہ کے قتل کا ایک ہی طبقے کی جانب سے اعتراف حیران کن ہے ان اعترافات سے ثابت ہوگیا ہے کہ ملک میں فرقہ واریت کے اصل ذمہ دار کون ہیں اس دہشت گرد ونگ کے ٹارگٹ کلرز سے درست سمت میں تحقیقات کی جائیں اصل قاتل سامنے آگئے تو مذہبی منافرت کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی ایک طبقے نے کراچی کو یرغمال بنا رکھا تھا کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کے ثمرات اب نظر آرہے ہیں سرکاری رپورٹس کے مطابق کراچی میں انچولی ودیگر مقامات پر دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے موجود ہیں ان محفوظ ٹھکانوں میں بھی فوجی آپریشن کیا جائے دہشت گردی کے جن کو قابو کئے بغیر معیشت ترقی نہیں کرسکتی دہشت گرد پاکستان کو کمزور رہے ہیں ہیں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ سے غم و غصہ بڑھ رہا تھا ٹارگٹ کلرز کی گرفتاری سے عوام نے اطمینان کا سانس لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :