کراچی ، کورنگی میں گھر سے 40سالہ شخص کی لاش برآمد

جمعرات 26 مارچ 2015 16:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 5کے ایک گھر سے لاش برآمد ہوئی ہے ۔شہریوں کی جانب سے پولیس کو لاش کی اطلاع دی گئی ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیاہے ۔

(جاری ہے)

مقتول کی شناخت 40سالہ منظور کے نام سے ہوئی ہے ۔ادھر آرام باغ کے علاقے نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا ۔فائرنگ کے واقعہ کے بعد پولیس اور رینجرز اہلکار بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ۔فائرنگ سے زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :