حضور پاک کی زندگی راہ نجات ہے ،اسلام میں عورت کا رتبہ عظیم ہے، یورپ نے بازار حسن بنارکھا ہے، مولانا محمد خان شیرانی

جمعرات 26 مارچ 2015 16:56

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء ) حضور پاک کی زندگی راہ نجات ہے عالم اسلام کو چاہیے کہ اسلام کی سر بلندی کیلئے پوری کوشش کریں اسلام میں عورت کا رتبہ عظیم ہے لیکن یورپ میں عورت کو بازار حسن کی زینت بنا رکھا ہے مسلمانوں نے اسلام کے راستے کو چھوڑ کر کفر کا راستہ اپنایا ہے جس کی وجہ سے آج مسلمانوں کا کیا حال ہے مدرسوں پر پابندی لگائی جارہی ہے لیکن فحاشی و عریانی اور بے حیائی کو عام کیا جا رہا ہے اسلام کے نفاذ کیلئے جدوجہد کی سخت ضرورت ہے ۔

ان خیالات کا اظہاراسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے چیئر مین مولانا محمد خان شیرانی ،جے یوآئی کے سنیٹر مولانا حمد اللہ،جے یو آئی کے صوبائی نائب امیر مولوی عبداللہ جتک۔

(جاری ہے)

مولانا واسع قریشی ،حافظ شمس الدین ،سانول میرالی،سید حبیب شاہ اور دیگرگوٹھ غلام رسول رند میں عشق رسول کانفرنس کی تقریب اور جے یو آئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری بشیر احمد چنہ کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ،مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہا ں اسلام اور قرآن پاک کی بات کی جائے وہا ں اسلام کا نفاذ نہ ہو تو وہا اسلامی نظام کیسے رائج ہو سکتا ہے پوری دنیا میں واحد دین اسلام ہے جو ہمیں سیدھی راہ دکھا تا ہے پھر بھی مسلمان اس راہ سے بھٹک گئے ہے حضور پاک کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے اس کی زندگی پر عمل پیر ا ہوکر دنیا اور آخرت سنوار سکتے ہے انہوں نے کہا کہ یورپ والوں نے عورت کو بازار حسن کی زینت بنا رکھا ہے عورت ماں بہن اور بیوی کسی کی صورت میں ہو اس کاعظیم رتبہ ہے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہے اصل دہشت گردوں کو گھسیٹ کر قانون کے کٹہرے میں لایا جائے لیکن افسوس کے ہمارے حکمران صرف مدرسوں کے خلاف کاروائی کرنے میں مصروف ہے جہا ں قرآن اور اسلام کی بات کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :