پاکستان کی سلامتی استحکام کے لئے اپنے تن، من،دھن کی بازی لگا دیں گے‘ خلیل طاہر سندھو

جمعرات 26 مارچ 2015 16:22

صفدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور و انسانی حقوق خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم کو فروعی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے دہشت گردوں کے مذموم ارادوں کو خاک میں ملانا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مریم آباد میں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ایم پی ایز چوہدری طارق باجوہ، شہزاد منشی، طارق گل کے علاوہ جارج جولییس، آفتاب جارج، ڈائریکٹر ہیومن کیئر کمیشن پروفیسر ظفر جوزف، پی ایس او کے افسران جان جارج، خالد رشید، شفقت بخاری، زاہد سرفراز، طارق محمود، علی سکندر، فادر مختار عالم، فادر سہیل پیٹرک اس موقع پر موجود تھے۔

صوبائی وزیر خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے اور وہ پاکستان کی سلامتی استحکام کے لئے اپنے تن، من،دھن کی بازی لگا دیں گے۔

متعلقہ عنوان :