انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان کے تحت انٹرنیشنل فنانشل رپورٹنگ اسٹنڈرڈ پر ورکشاپ کا انعقاد

جمعرات 26 مارچ 2015 16:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) پاکستان کی صف اول کے اکاؤ نٹٹینسی ادارے انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان ( آئی سی اے پی) کی سدرن ریجنل کمیٹی کے زیر اہتمام دوروزہ انٹرنیشنل فنانشل رپورٹنگ اسٹنڈرڈ (آئی ایف آر ایس) پر ورکشاپ کا انعقاد کا میریٹ ہوٹل میں ہوا۔

(جاری ہے)

ورکشاپ کے ٹرینر انگلینڈ کے کوالیفائڈچارٹرڈ اکاوٴنٹنٹ مائک ٹرنر تھے جنہوں نے شرکاء کو مختلف آئی ایف آر ایس 2,10,11 اور 12کے بارے میں بتایا۔ ورکشاپ سے سدرن ریجنل کمیٹی کے چیئرمین ارسلان خالد اور سدرن ریجنل کمیٹی کے سی پی ڈی کنوینرعبدالرب نے بھی شرکاء سے خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :