صوبائی حکومت سندھ کے دور دراز علاقوں میں بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے، روبینہ قائم خانی

جمعرات 26 مارچ 2015 16:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) صوبائی وزیر برائے ترقی نسواں روبینہ قائم خانی نے ڈاکٹروں کو ہدایت کی ہے کہ اسپتال میں آنے والے بچوں کو جدید طبی علاج کی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے اچانک سول اسپتال مٹھی کا دورہ کیا ۔ دورہ کے دوران ان کے ساتھ ممبر قومی اسمبلی فقیر شیر محمد بلالانی، رکن صوبائی اسمبلی سندھ مہیش ملانی او ر سیکریٹری محکمہ ترقی نسواں عبدالرشید سولنگی بھی ہمراہ تھے۔

روبینہ قائم خانی نے ڈاکٹروں کو ہدایت کی کہ پیچیدہ امراض میں مبتلا بچوں کو جنکی جدید طبی سہولتوں کی کمی ہے انہیں ایمبولینس کے ذریعے فوری طور پر شہر کے بڑے اسپتالوں میں منتقل کیا جائے۔ انہوں نے اپنے دورہ کے دوران اسپتال میں داخل چھوٹے بچوں کی ماؤں سے بھی ملاقات کی اور اسپتال سے فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

(جاری ہے)

روبینہ قائم خانی نے اسپتال کے عملے کو تنبیہ کی کہ بچوں کے علاج کے سلسلے میں ادویات کی کمی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔وزیر برائے ترقی نسواں نے کہا کہ بچوں اور خواتین کو بہتر علاج و معالجے کی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔روبینہ قائم خانی نے کہا کہ موجودہ حکومت شہروں کے ساتھ ساتھ سندھ کے دور دراز علاقوں میں عوام کو بہتر طبی سہولتوں کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :