سندھ ہائی کورٹ نے مشہور یرقان کیس میں فیصلہ جاری کر دیا
جمعرات 26 مارچ 2015 16:17
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس محمد شفیع صدیقی پر مشتمل بینچ نے حکومت سندھ کی جانب سے دو ملٹی نیشنل کمپنیوں سے یرقان کی دوا مہنگے داموں خریدنے کے خلاف مقامی فارما کمپنیوں کی جانب سے دائر مقدمہ میں فیصلہ سناتے ہوئے خریداری کوغیر شفاف اور خلاف قانون قرار دیتے ہوئے ٹینڈر منسوخ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے یرقان کی دوا کی خریداری کیلئے مقامی کمپنیوں کی مصنوعات کو مضر قرار دیتے ہوئے مسترد کیا اور دو کثیر القومی کمپنیوں سے پچیس کروڑ روپے کی دوا خریدنے کی کوشش کی جس پر مقامی کمپنیوں کے عدالت میں ان پر بدنیتی کا الزام عائد کرتے ہوئے حکم امتناعی حاصل کر لیا۔
گیٹز فارما اور دیگر کمپنیوں نے موقف اختیار کیا کہ انکی ادویات نہ صرف ملک کے متعدد معتبر ادارے اور صوبائی حکومتیں استعمال کر رہی ہیں بلکہ برامد بھی کی جا رہی ہیں۔(جاری ہے)
اگر یہ غیر معیاری ہیں تو حکومت انکی فروخت پر پابندی کیوں نہیں عائد کرتی اور انکے لائسنس کیوں کینسل نہیں کئے جاتے۔ جس دوا کو مضر صحت قرار دے کر مسترد کیا گیا ہے وہ پاکستان میں اس مرض کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی دوا ہے جس پر کسی ادارے نے کبھی کوئی اعتراض نہیں کیا مگر محکمہ صحت سندھ نے ذاتی فائدے کیلئے مریضوں کی حق تلفی کرتے ہوئے کثیر القومی کمپنیوں روش اور شئیرنگ پلاؤسے مہنگی دوا خریدنے کیلئے یہ کھیل رچایا ۔
مقدمہ کی سماعت کے دوران حکومت کی بار بار استدعاء کے باوجود حکم امتناعی خارج کیا گیا نہ محکمہ صحت کو جزوی خریداری کی اجازت دی گئی۔ عدالت نے اس مقدمہ کی سماعت ترجیحی بنیادوں پر کی اور چھ مارچ کو فیصلہ محفوظ کر لیا اور 26 مارچ کو فیصلہ سنا دیا۔ مقامی کمپنیوں کی طرف سے عدالت میں پیش ہونے والے وکلاء میں فیصل صدیقی، ستار پیر زادہ، شاہد میمن ، محمد واڈا ایڈوکیٹ اور دیگر شامل تھے۔یار رہے کہ جس دوا کی خریداری کی کوشش کی گئی اسکی جعلی رجیٹریشن کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں ایک اور مقدمہ بھی زیر سماعت ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے، عوام صرف 2 مہینے انتظار کریں، شیخ رشید
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
پنجاب میں داخل ہونے والے 2 دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک
-
لاہور سمیت 5 بڑے شہروں میں "اپنی چھت اپنا گھر" پروجیکٹ کی اصولی منظوری
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.