سابق وزیر خیبرپختونخوا عمر فاروق وزیر کی مولانا عبدالغفور حیدری سے ملاقات، صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال، اہم امور پر تبادلہ خیال

جمعرات 26 مارچ 2015 16:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) خیبرپختونخوا کے سابق صوبائی وزیرعمرفاروق وزیرنے گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاؤس میں قائمقام چیئرمین سینٹ مولاناعبدالغفورحیدری سے ملاقات کی اورصوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال کے علاوہ اہم امورپرتبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں عمرفاروق وزیر نے مولاناعبدالغفورحیدری کوسینٹ کاڈپٹی چیئرمین منتخب ہونے پرمبارکباددیتے ہوئے اس امیدکااظہارکیاکہ ایوان بالامیںآ ئین کی سربلندی اورجمہوری روایات کوفروغ دینے میں مزیدمددملے گی۔

قائمقام چیئرمین سینٹ مولاناعبدالغفورحیدری نے سابق صوبائی وزیرعمرفاروق کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ سیاسی کارکن معاشرے میں محبت اوربھائی چارے کی فضاء کوقائم کرنے کیلئے اپنی کوششیں تیزکریں تاکہ ملک کوترقی وخوشحالی کی راہ پرگامزن کیاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :