Live Updates

عمران خان کی سیاست سمجھ سے بالا تر ہے،آئندہ انتخابات 2018میں ہی ہوں گے ، سیاست میں دل بڑا کرنا پڑتا ہے ،ہمارے ساتھ صوبے میں دھاندلی ہوئی ، ہم نے جمہوریت کے استحکام کے لیے نتائج تسلیم کیا

سابق وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 26 مارچ 2015 15:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) سابق وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلورنے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سیاست ہماری سمجھ سے بالا تر ہے ۔ آئندہ انتخابات 2018میں ہی ہوں گے، اس سے قبل الیکشن ہوتے نظر نہیں آتے ۔ وہ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیاست میں دل بڑا کرنا پڑتا ہے ہمارے ساتھ بھی صوبے میں دھاندلی ہوئی لیکن ہم نے جمہوریت کے استحکام کے لیے نتائج تسلیم کیا ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ 2015کا سال انتخاب کا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں 2018سے قبل ملک میں الیکشن نظر نہیں آتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاست صرف اور صرف شیخ رشید ہی سمجھ سکتے ہیں ان کی سیاست ہماری سمجھ سے بالا تر ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :