دھاندلی ثابت ہونے پر انتخابات دوبارہ ہوسکتے ہیں ، اعجاز الحق

جمعرات 26 مارچ 2015 15:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء)مسلم لیگ (ضیاء)کے سربراہ رکن قومی اسمبلی اعجاز الحق نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن سے انتخابات میں دھاندلی ثابت ہوگئی توملک میں دودبارہ انتخابات ہوسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیاسے گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ جب سیاسی فیصلے کئے جاتے ہیں تو تمام سیاسی جماعتوں کو قربانی دینا پڑتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پارلیمنٹ میں واپس آئیں ہم انہیں خوش آمدیدکہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف واپس آکر پارلیمنٹ کا حصہ بنیں ۔