وزیر اعظم کے دورہ کراچی سے مثبت نتائج مرتب ہوں گے، وزیر اعظم بارہا کہہ چکے ہیں کہ کراچی آپریشن کسی سیاسی، مذہبی جماعت کے خلاف نہیں ہو رہا ،جرائم پیشہ افراد کے خلاف کیا جا رہا ہے، وزیر اعظم کے کراچی کے دورہ کے دوران گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات نہ کرنے کے حوالے سے کیا کہہ سکتے ہیں‘ وزیر مملکت قومی صحت سائرہ افضل تارڑ کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 26 مارچ 2015 15:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) وزیر مملکت قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ کراچی سے مثبت نتائج مرتب ہوں گے، وزیر اعظم بارہا کہہ چکے ہیں کہ کراچی آپریشن کسی سیاسی، مذہبی جماعت کے خلاف نہیں ہو رہا بلکہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کیا جا رہا ہے، وزیر اعظم کے کراچی کے دورہ کے دوران گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات نہ کرنے کے حوالے سے کیا کہہ سکتے ہیں۔

وہ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کے کراچی کے دورے سے مثبت نتائج مرتب ہوں گے، کراچی میں امن و امان بحال کرنے کا عزم کر رکھا ہے تا کہ کراچی کی عوام امن و سکون سے اپنی زندگی گزار سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کئی بار کہہ چکے ہیں ، کراچی آپریشن کسی سیاسی جماعت یا کسی مذہبی جماعت کے خلاف نہیں کیا جا رہا ہے بلکہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کا تعلق خواہ کسی بھی سیاسی و مذہبی جماعت سے کیوں نہ ہو کارروائی بلاتفریق کی جائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت کا کام تحریک انصاف کے ساتھ بات چیت کرنا تھا، تحریک انصاف ملک کی بڑی سیاسی جماعت ہے لیکن اس کو اپنے موقف پر قائم رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اپنی پارٹی کے ارکان سے بھی مشاورت کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا موقف تبدیل کرنے سے اس کی پارٹی کا بھی اور ملک جمہوریت کا بھی نقصان ہوتا ہے، لہٰذا عمران کو اپنے موقف پر قائم رہنا چاہیے۔