ضرب عضب اور کراچی آپریشن کے زبردست نتائج سامنے آ رہے ہیں ،دہشت گردی کے خلاف پورے عزم کے ساتھ لڑ رہے ہیں،ملکی معیشت میں بہتری کا اعتراف عالمی ادارے کر رہے ہیں، جلد بجلی کی لوڈشیڈنگ ،گیس کی قلت اور دہشت گردی کا خاتمہ ہو جائے گا،میڈیا اور مالیاتی ادارے دہشت گردی کے خلاف آپریشن اور اقتصادی اقدامات کی تعریف کر رہے ہیں

وزیر اعظم نواز شریف کامسلم لیگ (ن) کے اراکین پارلیمنٹ ، سینیٹرز اور عہدیداروں سے خطاب

جمعرات 26 مارچ 2015 15:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ضرب عضب اور کراچی آپریشن کے زبردست نتائج سامنے آ رہے ہیں ،دہشت گردی کے خلاف پورے عزم کے ساتھ لڑ رہے ہیں،ملکی معیشت میں بہتری کا اعتراف عالمی ادارے بھی کر رہے ہیں، بہت جلد بجلی کی لوڈشیڈنگ ،گیس کی قلت اور دہشت گردی کا خاتمہ ہو جائے گا،میڈیا اور مالیاتی ادارے دہشت گردی کے خلاف آپریشن اور اقتصادی اقدامات کی تعریف کر رہے ہیں۔

وہ جمعرات کو گورنرہاؤس میں مسلم لیگ (ن) کے اراکین پارلیمنٹ ، سینیٹرز اور عہدیداروں سے خطاب کررہے تھے۔وزیراعظم نوازشریف اسلام آباد سے ہیلی کاپٹرکے ذریعے ایک روزہ دورے پر گورنرہاؤس پشاورپہنچے تو اس وقت ان کے ہمراہ وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق، وزیراطلاعات پرویزرشید ،وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف،وزیرپٹرولیم شاہدخاقان عباسی اوروزیرمذہبی امورسرداریوسف بھی تھے۔

(جاری ہے)

گورنرہاؤس پہنچنے پروزیراعظم کااستقبال گورنرسردارمہتاب احمد خان، وزیراعظم کے مشیرامیرمقام اورمسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدرپیرصابرشاہ سمیت دیگر رہنماؤں نے کیا۔ وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال اور اس حوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے مقتول ضلعی رہنماء حاجی سردار مہمند سے اظہار تعزیت کیا۔

وزیر اعظم نواز شریف کو سینیٹ انتخابات اور بلدیاتی انتخابات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم نواز شریف نے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے۔ ضلعوں کی سطح پر ٹیمیں بنا کر ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ضرب عضب اور کراچی آپریشن کے زبردست نتائج سامنے آ رہے ہیں ،دہشت گردی کے خلاف پورے عزم کے ساتھ لڑ رہے ہیں،ملکی معیشت میں بہتری کا اعتراف عالمی ادارے بھی کر رہے ہیں، بہت جلد بجلی کی لوڈشیڈنگ ،گیس کی قلت اور دہشت گردی کا خاتمہ ہو جائے گا،میڈیا اور مالیاتی ادارے دہشت گردی کے خلاف آپریشن اور اقتصادی اقدامات کی تعریف کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گرد،بجلی اور گیس بحران پر قابو پانے کیلئے پوری کوشش کر رہے ہیں، معیشت کی بہتری کیلئے بھی قابل قدر اقدامات کر رہے ہیں، معیشت کی بہتری سے ہی سرمایہ کاری بڑھے گی،حکومتی اقدامات سے معیشت بہتر ہو رہی ہے،آئی ایم ایف، موڈیز سمیت دیگر ادارے اس بات کا اعتراف کر رہے ہیں،امید کی کرن پیدا ہوئی ہے، مستقبل روشن ہو گا، غیر ملکی سرمایہ کاری اور زرمبادلہ میں اضافے سے ہی ملک ترقی کرے گا۔ انہوں نیکہا کہ دہشت گردوں کے خلاف صحیح معنوں میں آپریشن کر رہے ہیں، دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا ہے، افغانستان کے ساتھ تعلقات میں بھی بہتری آئی ہے، دنیا کی پاکستان بارے اچھی رائے قائم ہو رہی ہے۔