برطانیہ میں معاشی صورتحال میں بہتری

جمعرات 26 مارچ 2015 14:54

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) برطانیہ میں معاشی صورتحال بہتر ہورہی ہے، قومی ادارہ شماریات کے مطابق جنوری میں مہنگائی کی شرح میں ریکارڈ کمی دیکھی گئی،برطانیہ میں مہنگائی کا خاتمہ ہوگیا، یہ کہنا ہے برطانوی ادارہ شماریات کا،افراط زر کی سالانہ شرح میں قیمتوں میں واضح کمی دیکھی گئی، جنوری میں مہنگائی کی شرح اعشاریہ تین سے گرکر صفر ہوگئی،اقتصادی ماہرین کے توقعات کے برعکس ہے، مہنگائی کی شرح میں کمی پیٹرول اور خوراک کی قیمتوں میں کمی کے باعث ہوئی،عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث برطانیہ کی معاشی صورتحال مستحکم ہوئی ہے، پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کا ثمرات عوام کو بھی ملے ہیں۔

متعلقہ عنوان :