پاکستان سٹیل کیلئے55 ہزار میٹرک ٹن کوئلے کا بحر ی جہاز پورٹ قاسم کی جیٹی پر لنگر انداز

جمعرات 26 مارچ 2015 14:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) پاکستان سٹیل کیلئے55 ہزار میٹرک ٹن کوئلے کا بحر ی جہاز پورٹ قاسم کی جیٹی پر لنگر انداز ہو گیا۔ایم وی ٹرانس پیسیفک نامی بحری جہاز آسٹریلیا سے پاکستان اسٹیل کے لئے پچپن ہزار میٹرک ٹن کوئلہ لے کر پاکستان اسٹیل کی جیٹی پورٹ قاسم پرلنگر انداز ہو گیا۔ خام کوئلے کی پاکستان اسٹیل کے اسٹاک یارڈ میں ترسیل کا کام خود کار کنویئر بیلٹ کے ذریعے شروع کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے منظور شدہ مالیاتی پیکیج اٹھارہ ارب پچاس کروڑ روپے کی بدولت پاکستان اسٹیل کی انتظامیہ، خام مال کی مسلسل درآمد کا انتظام کررہی ہے تاکہ پیداواریت میں روز افزوں اضافہ کے ساتھ مقررہ پیداواری اہداف حاصل کئے جاسکیں۔ یاد رہے کہ پاکستان اسٹیل کے اسٹاک یارڈ میں مذکورہ بحری جہاز کی آمد سیکوئلے کا ذخیرہ دو لاکھ پانچ ہزار میٹرک ٹن ہوگیا ہے ،جبکہ آئرن اوور کا ذخیرہ ایک لاکھ میٹرک ٹن ہے جو کہ زیر استعمال ہے۔

متعلقہ عنوان :