رواں مالی سال کے بجٹ میں مختص180 ارب روپے کی سبسڈی آٹھ ماہ میں ہی ختم

جمعرات 26 مارچ 2015 14:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) رواں مالی سال کے بجٹ میں مختص180 ارب روپے کی سبسڈی آٹھ ماہ میں ہی ختم ہوگئی ۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے جولائی تا فروری کے دوران حکومت نے بجلی پر سبسڈی کی مد میں ایک سو اٹھہترارب روپے سے زائد کی سبسڈی جاری کردی ہے اور وزارت خزانہ کے پاس اس وقت بجلی پر سبسڈی کے لئے محض ایک ارب تیس کروڑ روپے کی مختص رقم رہ گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے باقی چار میں میں پاور سیکٹر کو سبسڈی جاری رکھنا حکومت کے لئے دردسربن گیا ہے۔ حکومت کوبجلی کی موجودہ ترسیل کو برقرار رکھنے کے لئے باقی چار ماہ میں ایک سوارب روپے کی اضافی رقم مختص کرنا پڑے گی،یا اپنی ضمانت پر قرضے کا بندوبست کرنا پڑے گا۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کر رکھا ہے جس کے تحت وہ پاورسیکٹر کو دوسواکیس ارب روپے سے زائد کی سبسڈی نہیں دے سکتی ۔

متعلقہ عنوان :