نئے بجٹ اہداف کو حتمی شکل دینے سے قبل آئی ایم ایف سے رجوع کا فیصلہ

جمعرات 26 مارچ 2015 14:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) حکومت نے نئے بجٹ اہداف کو حتمی شکل دینے سے قبل آئی ایم ایف سے رجوع کا فیصلہ کیا ہے،،پاکستان اور آئی ایم ایف کا جائزہ اجلاس مئی کے پہلے ہفتے میں ہوگا۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق اجلاس میں نئے بجٹ اہداف کو حتمی شکل دینے سے قبل آئی ایم ایف کے پاس جانے کا فیصلہ کیاہے،جنوری تا مارچ دوہزار پندرہ تک معاشی کارکردگی کا جائزہ لیاجائیگا، اداروں کی نجکاری، پاور سیکٹرمیں اصلاحات کا جائزہ لیاجائے گا،بجٹ خسارے کو کنٹرول کرنے کے لئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیاجائے گا، اجلاس میں نئے بجٹ کے اہداف کی منظوری دی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :