پشاور : وزیر اعظم نواز شریف کی ن لیگی اراکین اور عہدیداران کی تقریب سے خطاب

جمعرات 26 مارچ 2015 14:30

پشاور : وزیر اعظم نواز شریف کی ن لیگی اراکین اور عہدیداران کی تقریب ..

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 مارچ 2015 ء) : پشاور میں ن لیگ کے سینیٹرزاور قومی و صوبائی اسمبلی کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کو بہت سے چیلنج کا سامنا ہے ، ملک سے بجلی اور گیس کے بحران کو جلد ہی ختم کر لیا جائے گا ان کا کہنا تھا کہ ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوا ہے جس کے باعث ملک کی معیشت میں کافی بہتری آ رہی ہے. وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن اور ضرب عضب ہم نے ہی شروع کروایا تھا اور ا کے نتائج آپ سب کے سامنے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بہت کامیابی سے ملک میں موجد دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے. بلدیاتی انتخابات سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ہم بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لیں گے.

متعلقہ عنوان :