فہد مصطفی ماڈلنگ اور اشتہاری فلموں میں چھا گئے

جمعرات 26 مارچ 2015 14:29

فہد مصطفی ماڈلنگ اور اشتہاری فلموں میں چھا گئے

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) اداکار فہد مصطفی نے ٹی وی اور فلم کے بعد اب ماڈلنگ اور اشتہاری فلموں میں ہم عصر فنکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

(جاری ہے)

اداکار فہد مصطفی نے ٹی وی اور فلم کے بعد اب ماڈلنگ اور اشتہاری فلموں میں ہم عصر فنکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا اور اشتہاری اداروں کی اولین پسند بن گئے، اداکار فیصل قریشی انٹرنیشنل برانڈ کے گزشتہ دو سال سے برانڈ ایمبیسیڈر کے علاوہ اشتہاری فلم میں جلوہ گر ہو رہے تھے۔ مذکورہ برانڈ نے اب فہد مصطفی کو اس اشتہاری فلم کے لئے سائن کر لیا ہے وہ گزشتہ تین روز سے اس کی عکسبندی کے لئے تھائی لینڈ میں مصروف ہیں۔