بیگناہ لوگوں کو نشانہ بنانا سفاکانہ عمل ہے ‘پاکستان کی افغان دھماکوں کی مذمت

جمعرات 26 مارچ 2015 13:49

کابل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) پاکستان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خود کش بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیگناہ لوگوں کو نشانہ بنانا سفاکانہ عمل ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خود کش بم دھماکے کی مذمت کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ حکومت پاکستان متاثرہ خاندانوں اوران کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستان زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہے بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانا انتہائی سفاکانہ اور قابل افسوس عمل ہے۔