قائمقام چیئرمین سینیٹ سے سابق صوبائی وزیر عمر فاروق وزیرکی ملاقات ، صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

جمعرات 26 مارچ 2015 13:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء ) ء خیبر پختونخواہ کے سابق صوبائی وزیر عمر فاروق وزیر نے جمعرات کوپارلیمنٹ ہاؤس میں قائمقام چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری سے ملاقات کی اور صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال کے علاوہ اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں عمر فاروق وزیر نے مولانا عبدالغفورحیدری کو سینیٹ کا ڈپٹی چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس اُمید کا اظہار کیا کہ ایوان بالاء میں آئین کی سربلندی اور جمہوری روایات کو فروغ دینے میں مزید مدد ملے گی ۔

قائمقام چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفورحیدری نے سابق صوبائی وزیر عمرفاروق وزیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی کارکن معاشرے میں محبت اور بھائی چارے کی فضاء کو قائم کرنے کیلئے اپنی کوششیں تیز کریں تاکہ ملک کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :