پاکستانی نژاد پارلیمنٹرین ڈاکٹر سجاد گریم کیلئے ستارہ قائد اعظم کا ایوارڈدیا گیا

جمعرات 26 مارچ 2015 12:55

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء)یورپی پارلیمنٹ میں پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر سجاد گریم کوصدر پاکستان نے ان کی گرانقدر خدمات پر”ستارہ قائداعظم“ کے ایوارڈ سے نواز ہے۔

(جاری ہے)

ایوارڈ انہیں یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر اسلام آباد میں ایک پر وقار تقریب کے دوران دیاگیاڈاکٹر سجادحیدر کریم شمالی مغربی برطانیہ سے یورپی پارلیمنٹ کے رکن ہیں وہ پہلے پاکستانی نژاد برطانوی شہری اور مسلمان ہیں جو پہلی بار جون 2004میں رکن ای یو پارلیمنٹ منتخب ہوئے۔

انھوں نے یورپی پارلیمنٹ میں فرینڈز آف پاکستان گروپ قائم کیا وہ اب بھی اس گروپ کے چیئرمین ہیں سجادکریم نے تجارت، قانونی امور اور انسانی حقوق کے موضوعات پر ہمیشہ پاکستان کاز کی حمایت کی پاکستان کو ترجیحی تجارت کے نظام یعنی جی ایس پی پلس کا درجہ دلوانے میں ان کا کردار نمایاں ہے۔