’آپریشن خیبر ٹو کے آخری مرحلے میں شدید لڑائی متوقع
جمعرات 26 مارچ 2015 12:42
پشاور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء ) پاکستان کے زیر انتظام قبائلی علاقوں اور اینجسز میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے فوج کی جانب سے جاری آپریشن آخری مراحل میں داخل ہونے والا ہے۔حکومت اور پاک فوج کے ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن اپنے آخری مراحل میں قریباً داخل ہوگیا ہے اور فوج اس وقت دہشت گردوں کی واحد پناہ گاہ وادی تیرہ میں آپریشن کرنے جارہی ہے جبکہ دیگر 6 ایجنسیز کو دہشت گردوں سے پاک کردیا گیا ہے۔
نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک سینئر سیکیورٹی افسر نےوادی تیرہ میں پاک فوج کی جانب سے شروع کیے جانے والے آپریشن کو 'انتہائی شدید' کا عنوان دیتے ہو ئے کہا کہ 'یہ آخری جنگ ہے جو ہم دہشت گردوں کے خلاف لڑنے جارہے ہیں'۔
(جاری ہے)
سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن خیبر ٹو، جو کہ آپریشن خیبر ون کا ہی ایک تسلسل ہے خیبر پختونخوا کے قبائلی علاقوں میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے باڑہ کے علا قوں میں شروع کیا گیا ہے۔
جس سے کے پشاوراور دیگر علا قوں میں سیکیورٹی میں مدد ملے گی۔نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک حکومتی عہدیدار کا کہنا تھا کہ وادی تیرہ پاکستان میں مختلف دہشت گرد گروہوں کا ایک اہم مرکز ہے اور جس کسی دہشت گرد تنظیم کا نام لیا جائے گا، اس کی موجودگی کا ثبوت یہاں سے مل جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ داعش اور اس کی پاکستان میں موجود حمایتی تنظیمیں اسلامک اسٹیٹ، تحریک طالبان پاکستان، لشکر اسلام، تحریک طالبان پاکستان جماعت الاحرار اور ان کے تمام غیر ملکی دوست یہاں موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈھائی ہزار کے قریب یہاں پر موجود دہشت گرد اپنی آخری لڑائی لڑنے جارہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہزاروں پاکستانی فوجی اسپیشل سروسز گروپ اور جیٹ طیاروں کی مدد سے وادی تیرہ میں آپریشن کے آخری مرحلے میں دہشت گردوں کے خلاف لڑنے جارہے ہیں۔دوسری جانب پاکستانی حکومت اور سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران انھوں نے دو تہائی علاقے سے دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کردیا ہے۔یہ خیال رہے کہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور اور افغانستان کے شمالی صوبے نگرہار کے درمیان موجود سیکیورٹی حوالے سے انتہائی اہم میدانی علاقے میں گزشتہ تین روز میں پاک فوج کو دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن میں اب تک کا سب سے زیادہ جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔مذکورہ آپریشن میں اب تک ایک میجر سمیت پاک فوج کے 16 اہلکار ہلاک جبکہ دو افسران سمیت متعدد فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
ڈنڈے کے فارمولے نہیں چلیں گے آئین قانون کے مطابق چلنا ہوگا
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.