اسلام آباد: کسانوں کی آواز قومی اسمبلی تک پہنچ گئی،

جمعرات 26 مارچ 2015 12:38

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 26 مارچ 2015 ء) : کسان لاہور میں اپنے مطالبت کے حق میں سراپا احتجاج ہیں جس کے باعث لاہور میں ملتان روڈ پر ٹریفک کا تسلسل بھی رک گیا، کسانوں کی آواز قومی اسمبلی تک پہنچ گئی.

(جاری ہے)

اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں رانا حیات خان نے کسانوں کی آواز اٹھائی، ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کو چاہئیے کہ کسانوں کے ساتھ تعاون کریں اور ان پر تشدد کی بجائے ان کے معاملات مذاکرات سے حل کرنے کی کوشش کی جائے. جس پر اسپیکر ایاز صادق نے پنجاب حکومت کو ہدایات کیں کہ کسانوں کے مسائل کا حل فوری طور پر نکالا جائے.