کراچی کی مختلف جیلوں میں قید مجرموں میں ردوبدل کا خدشہ

اصل مجرموں کو نکال کر بعض دوسرے لوگوں کو سزا پوری کرنے کے لیے بند کر دیا گیا ، وفاقی وزیرِداخلہ نے نادرا کو رینجرز اور سندھ حکومت کو تفصیلی تحقیقات کا حکم دے دیا

جمعرات 26 مارچ 2015 12:38

کراچی کی مختلف جیلوں میں قید مجرموں میں ردوبدل کا خدشہ

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء ) سندھ رینجرز نے کراچی کی مختلف جیلوں میں قید مجرموں میں ردوبدل کے خدشات کا اظہار کیا ہے، نادراکے مطابق بعض قیدیوں کے کوائف جیل ریکارڈ سے مطابقت نہیں رکھتے۔

(جاری ہے)

سندھ رینجرز نے کراچی کی مختلف جیلوں میں قید مجرموں میں ردوبدل کے خدشات کا اظہار کردیا، سندھ رینجرز کے ان خدشات کے بعد وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان نے نادرا کو ایسے مشتبہ قیدیوں کے کوائف کی فوری تصدیق کا حکم بھی دے دیا۔

نادرا کی ابتدائی تحقیق کے دوران چار قیدیوں کے بارے میں حیران کن انکشاف ہوا ہے، نادرا ذرائع کے مطابق ان قیدیوں کے کوائف جیل ریکارڈ سے مطابقت نہیں رکھتے۔ذرائع کا کہنا ہے اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ اصل مجرموں کو جیلوں سے نکال کر ان کی جگہ بعض دوسرے لوگوں کو سزا پوری کرنے کے لیے بند کر دیا گیا ہے، وزیرِداخلہ نے نادرا کو رینجرز اور سندھ حکومت سے مل کراس حوالے سے تفصیلی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :