انشاء اللہ کوئی بھی ہماری آزادی کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا،سربراہ پاک فضائیہ

جمعرات 26 مارچ 2015 12:38

رسالپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء)پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ پاکستان کو اندرونی و بیرونی بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، پاک فضائیہ نے آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے ،انشاء اللہ کوئی بھی ہماری آزادی کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا،ملک میں قیام امن کیلئے تسلسل کے ساتھ کوششیں جاری رکھنا ہوگی ہوں گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی اے ایف رسالپور میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کیتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔پاسنگ آؤٹ تقریب میں 133 ڈی پائلٹس ،178 انجینئرز اور106 زیر تربیت افسران نے پاسنگ آؤٹ پریڈ میں حصہ لیا جبکہ نئے پائلٹس نے ائیر چیف مارشل سہیل امان کو فضائی سلامی بھی دی ۔ائیر چیف مارشل سہیل امان خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گریجویشن حاصل کرنے والے کیڈٹس مبارکباد کے مستحق ہیں ،تربیت پانے والے کیڈٹس کے والدین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ،تعلیم ،تربیت اور پیشہ وارانہ مہارت پاک فضائیہ کا طرہ امتیاز ہے،تربیت پانے والے کیڈٹس قوم کی امیدوں پر پورا اتریں اور آنے والی نسلوں کے لئے نمونہ بنیں،مجھے یقین ہے کہ آپ کا نظم وضبط آپ کو کامیاب کرے گا۔

(جاری ہے)

پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو بہت سے اندرونی و بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے، پاک فضائیہ نے انتہا پسندوں کے مزموم مقاصد ناکام بنا دیا ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ امن کی پالیسی پر گامزن رہا ہے، پاک فضائیہ نے آپریشن ضرب عضب میں بہترین تعاون سے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے ،انشاء اللہ کوئی بھی ہماری آزادی کومیلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا،انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے ہمیشہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائی ہیں ،سہیل امان نے کہا ہے کہ ملک میں قیام امن کے لئے تسلسل کے ساتھ کوششیں جاری رکھنا ہوں گی ،پاکستان نے ہمیشہ امن کی پالیسی اپنائی ہے ،پاک فضائیہ کسی بھی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمیشہ تیار رہی ہے، پاک فضائیہ دیگر فورسز کے ساتھ مل کر نبردآزما ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کریں گے اور ملک میں امن و امان کے قیام کیلئے پاک فضائیہ اپنا کردار ادا کرتے رہے گی ۔