ورلڈ کپ 2015: دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کا بھارت کو 329رنز کا ہدف

جمعرات 26 مارچ 2015 12:22

ورلڈ کپ 2015: دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کا بھارت کو 329رنز کا ہدف

سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26مارچ ۔2015ء ) ورلڈ کپ 2015ء کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو جیت کے لیے 329رنز کا ہدف دیا ہے ۔ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 328رنز بنائے ۔ آسٹریلیا کا آغاز اچھا نہ تھا اور ڈیوڈ وارنر محض 12رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئے ۔

سٹیو سمتھ اور فنچ نے دوسری وکٹ کے لیے سکور میں 182رنز کا اضافہ کیا ۔ سٹیو سمتھ نے اپنے ون ڈے کیریئر کی تیسری سنچری سکور کی جس کے بعد وہ یادو کا نشانہ بنے جس کے بعد ایرون فنچ بھی 81رنز بنا کر یادو کو وکٹ دے بیٹھے ۔وقفے وقفے سے گرتی وکٹوں نے آسٹریلیا کو 350رنز کا مجموعہ تشکیل دینے سے روک دیا اور میکسویل کے 23،واٹسن کے 28،فالکنر کے 21اور جونسن کے 27ناقابل شکست رنز کی بدولت کینگروز نے 328رنز کامجموعہ تشکیل دیدیا ۔

(جاری ہے)

بھارت کی جانب سے امیش یادو نے 4، موہت شرما نے 2اور ایشون نے 1کھلاڑی آؤٹ کیا ۔ اس سے قبل ورلڈ کپ 2015ء کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر نے کا فیصلہ کیا ہے ۔ آسٹریلیوی کپتان مائیکل کلارک کا کہنا تھا کہ وہ سکور بورڈ پر ایک اچھا مجموعی تشکیل دیکر بھارتی بیٹنگ لائن اپ پر ہدف کے تعاقب کا دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں ۔ دوسری جانب بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے مطابق وہ بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ، ان کے خیال میں دوسری اننگز کے دوران بھی پچ میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں آئے گی ۔ دنوں ٹیموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :