اسلام آباد : سپریم کورٹ نے عرفان قادر کا سہریم کورٹ کے بطور وکیل وکالت نامہ معطل کر دیا

جمعرات 26 مارچ 2015 11:25

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 26 مارچ 2015 ء) : سپریم کورٹ میں سندھ پولیس کی جانب سے اسلحہ کی خریداری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سماعت جسٹس جواد ایس خواجہ سمیت تین رکنی بنچ نے کی جبکہ سندھ پولیس کی جانب سے عرفان قادر عدالت میں حاضر ہوئے، عدالت نے عرفان قادر کو اس سے قبل اپنے وکالت نامے کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیا تھا ، وکالت نامے کی طلبی پر عرفان قادر نے عدالت میں ناروا رویہ برتا جس پر عدالت اور عرفان قادر کے مابین تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا.

عرفان قادر کا کہنا تھا کہ مجھے جسٹس جواد ایس خواجہ پر اعتماد نہیں ہے لہٰذا وہ بنچ سے الگ ہو جائیں ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے سندھ حکومت کا وکیل بن کر کوئی غلطی نہیں کی جس پر عدالت نے عرفان قادر کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے بطور سپریم کورٹ وکیل ان کا وکالت نامہ بھی معطل کر دیا.

متعلقہ عنوان :