حیدر آباد : خواجہ سراہوں کا احتجاج، پولیس پر الزامات عائد کر دئے

جمعرات 26 مارچ 2015 11:06

حیدر آباد : خواجہ سراہوں کا احتجاج، پولیس پر الزامات عائد کر دئے

حیدر آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 26 مارچ 2015 ء) : حیدر آباد میں خواجہ سراہ سراپا احتجاج ہیں . ان کا کہنا ہے کہ گذشتہ رات پولیس نے گھر پر چھاپہ مارا اور قیمتی سامان لے گئے.

(جاری ہے)

چھاپے کے دوران پولیس پر تشدد کرنے کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ خواجہ سراہوں کے گھر پر لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کے تحت چھاپہ مارا تھا پولیس نے خواجہ سراہوں کی جانب سے عائد کیے گئے تمام الزامات کی تردید کی ہے جبکہ خواجہ سراہوں نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ ہم رات اپنے ایک ساتھی کی سالگرہ منا رہے تھے جب پولیس نے چھاپہ مارا اور قیمتی سامان لے جانے کے ساتھ ساتھ ہمیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا.

متعلقہ عنوان :