افغان مصالحتی عمل میں پاکستان کے کردار کی حمایت کرتے ہیں، ملکی ترقی کیلئے افغان صدرپاک بھارت سے مدد حاصل کرنے کے حامی ہیں، خطے کے استحکام کیلئے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جینیفر ساکی کی واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ

جمعرات 26 مارچ 2015 11:04

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء ) امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جینیفر ساکینے کہا ہے کہ افغان مصالحتی عمل میں پاکستان کے کردار کی حمایت کرتے ہیں،ملکی ترقی کیلئے افغانستان کے صدر اشرف غنی کی پڑوسی ممالک سے مدد حاصل کرنے کے بھی حامی ہیں۔

(جاری ہے)

واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جینیفر ساکی نے کہا کہ افغانستان کی ترقی اور استحکام کیلئے اشرف غنی کی کوششوں کے حامی ہیں۔

ملکی استحکام کیلئے پاکستان اور بھارت سے مدد لینا مثبت عمل ہے۔ پاکستان افغان مصالحتی عمل میں کردار ادا کررہا ہے۔ خطے کے استحکام کیلئے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔ ساکی نے واضح کیا کہ اشرف غنی کی کوشش ہے کہ افغانستان کی ترقی اوراستحکام میں پاکستان اوربھارت کوبھی شامل کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :